يہ بات طے ہے کہ آنے والا دور ڈيجيٹيلائيزين کا دور ہے۔ اور دنيا بڑی تيزی سے ٹرانسفارم ہو رہی ہے۔ اور کسی بھی پروفيشن کی گروتھ کا انحصار بنيادی تين ستونوں پر ہوتا ہے۔پروفيشنلزم ، کا م کا موثر ہونا اور کلائنٹ کی ضرورت اور مشکلات کو مدنظر رکھ کر اسکا مناسب اور دير پاہ حل ۔اور يہی ہمارا مقصد ہے کہ ہم ان بنيادی باتوں پر اپنی توجہ مرکوز کر سکيں۔ اور اسکے لئے جديد ٹيکنالوجيکل سہوليات جو ممکن ہو سکيں انہيں بار کے لئے استعمال کرسکيں ۔ وکلاء اور عدالتوں کا مقصد سائلين کے لئے آسانی پيدا کر نا ہے۔ اور بدلتے ہوئے وقت کی ضرورت ہے کہ سسٹم کو جتنا آسان بنا سکيں گے اس کا سيدھا اثر سائلين پر ہو گا ۔ وکلا ء بعض دفعہ اپنی مصروفيات يا مختلف کيسز میں انگيج ہونے کے باعث کيسز کو فالواپ نہيں کر پاتے اس کی بنيادی وجہ تاريخ کا اندراج غلط ہونا يا بروقت نہ پتا چلنا ہے۔ اور دوسری بار اور بھينچ کے درميان رابطے کا فقدان ہے ۔ اور اگر ايک آن لائن فورم متعلقہ کورٹ سے وابسطہ موجود ہو تو بروقت کيسز اور بار کی ايکٹويٹيز کا فالواپ ممکن ہو سکے گا۔ اور يہ پورٹل اس مقصد کی تکميل کا ايک اہم سنگ ميل ہے۔ اور یہ پہلا قدم ہے جہاں سے ہم اپنے وکالت کے پيشے کو ڈيجيٹل دنيا میں کاميابی سے ٹرانسفارم کر سکيں گے۔
انفارمیشن کے نئے دور کا ہمارا میں منتقلی کے سفر کا مقصد اپنے بار ممبرز کو آسانی فراہم کرنا ہے تاکہ بار ويب پورٹل وکلاء صاحبان کو قانونی خدمات اور حل فراہم کرنے میں معاون ہو سکے اور اسکے ساتھ ساتھ جو آنے والا دور ہے سوشل ميڈيا مارکيٹنگ اور آن لائن ورکنگ کا ہے اور عام عوام کو جس وقت بھی کسی قانونی معاونت کی ضرورت ہو تو ايک ایسا فورم جہاں پر ہر وکيل کی پروفائل اور ورک آؤٹ پبلش ہو سائلين اپنی ضروریات کی بنیاد پر وکلا کی پروفائل کو براؤز کرنے اور وکلاء سے بات چیت کرنے سے لیکر
ہائیکورٹ کی ہدایت کے تابع روزانہ کی کاروائی کا معمول ،عدالتوں ، وکلاء اور قانونی چارہ جوئی کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرنے کے قابل ہو جائے گا۔
نئی خصوصیات میں سے ، سائٹ میں بڑے پیمانے پر عوام تک پہنچنے کے لئے مربوط سوشل میڈیا سے وابسطہ خصوصیات شامل ہیں۔ ہم اپنے ویب پورٹل کو مفید معلومات ، مضامین ، بلاگز ، نیوز لیٹرز ، بار اعلانات اور کامیابیوں کے ساتھ مستقل طور پر اپڈیٹ کرتے رہیں گے۔ مستقبل میں انشاء اللہ ہم لرننگ مینجمنٹ سسٹم کو بھی اس میں شامل کریں گے تاکہ وکلا اور کمیونٹی کو سیکھنے میں مدد مل سکے ۔اور پروفيشنل وکلاء اپنی تعليم کو جاری رکھ سکيں۔

Comments